آرنلڈ شیوازنگر نے وزیراعظم کو کلائمیٹ ایکشن ہیرو قرار دے دیا
ماحولیاتی تحفظ سے متعلق دنیا کو آگاہی دینے کے لئے آپ کی شمولیت ضروری ہے، آرنلڈ کاعمران خان کوخط
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-19فروری2020ء)
آرنلڈ شیوازنگر نے وزیراعظم کو
اپنی خصوصی مہم کا حصہ بننے کی دعوت دے دی، عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکار نے
عمران خان کو ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے آسٹریا میں شیڈول کانفرنس میں
شرکت کا دعوت نامہ بھیجا ہے۔ خط میں آرنلڈ شیوازنگر نے وزیراعظم عمران
خان کو کلائمیٹ ایکشن ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق دنیا کو آگاہی دینے کے لئے عمران خان کی شمولیت روری
ہے۔
تفصیلات
کے مطابق ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے جدوجہد کرنے میں مصروف عظیم ہال وڈ
اداکار آرنلڈ شوازنگر نے وزیراعظم پاکستان
عمران خان کیلئے خصوصی پیغام بھیجا ہے۔ آرنلڈ شیوازنگر نے وزیراعظم عمران
خان سے درخواست کی ہے کہ وہ ناصرف ان کی مہم کا حصہ بنیں، بلکہ اس سلسلے میں
آسٹریا میں شیڈول ماحولیاتی
کانفرنس
میں بھی شرکت کریں۔
آسٹریا کے شہر ویانا میں آرنلڈ شیوازنگر کی کوششوں
سے ایک کانفرنس کا انعقاد کروایا جا رہا ہے جس کا مقصد عالمی موحولیاتی آلودگی پر
قابو پانے کیلئے ایک مشترکہ محاذ بنانے کی کوشش کرنا ہے۔
آرنلڈ
شیوازنگر نے عمران خان کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے کی جانے
والی کوششوں سے متعلق معلوم ہونے کے بعد وزیراعظم کو
ویانا کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم عمران
خان گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے کوششیں
کرنے میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں عمران خان کی جانب سے شروع کیے گئے بلین ٹری سونامی منصوبے کو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
اب
عمران خان کی ماحولیاتی تحفظ کے لئے کی جانے والی خدمات کو عالمی سطح پر تسلیم کیا
جا رہا ہے۔ خط لکھتے ہوئے آرنلڈ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران
خان کو کلائمیٹ ایکشن ہیروہیں۔ خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ سے
متعلق دنیا کو
آگاہی دینے کے لئے عمران خان کی شمولیت ضروری ہے۔ ابھی تک عمران خان کی جانب سے
اعلان نہیں کیا گیا کہ وہ کانفرنس میں شرکت کریں گے یا نہیں، کہا جا رہا ہے عمران
خان چند دنوں میں اپنی شرکت کے حوالے سے بیان جاری کریں گے
Comments
Post a Comment
PLEASE DO NOT ENTER ANY SPAM LINK IN THE COMMENT BOX