وزیراعظم عمران خان نے گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی مخالفت کردی
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانےکی مخالفت کرتے ہوئے 15 ارب ریلیف پیکج کی منظوری دے دی اور کہا عوام پر مہنگائی کاپہلے ہی بوجھ ہے مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ختم ہوگیا ، اجلاس میں 14نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، وزیراعظم نےگیس اوربجلی کی قیمتیں بڑھانےکی مخالفت کردی اور کہا عوام پرمہنگائی کاپہلےہی بوجھ ےمزیدبوجھ نہیں ڈال سکتے۔
اجلاس میں مہنگائی میں کمی سے متعلق بڑے فیصلوں سمیت 15 ارب ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی جبکہ وزیراعظم نے ای سی سی کےچینی کی درآمد کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے چینی کی برآمد پر پابندی کے فیصلے کی توثیق کردی اور کہا چینی کے معاملے پر عوام کو پریشان نہیں ہونے دوں گا۔
اجلاس میں دالوں پرامپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، فیصلے سے ملک بھرمیں دالوں کی قیمت کم کردی جائے گی جبکہ 50ہزارنوجوانوں کویوتھ اسٹورز کے لئے قرض دینے کی بھی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد بڑھانے اور احساس پروگرام کے اشتراک پربھی بات ہوئی جبکہ کابینہ کو گندم آٹا بحران پر تحقیقات کی
پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
Comments
Post a Comment
PLEASE DO NOT ENTER ANY SPAM LINK IN THE COMMENT BOX