دفتر خارجہ کا امریکی صدر کے پاکستان آنے کی خبروں پر ردِعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کا امکان نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری 2020ء) آج صبح یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے دورے کے بعد اسلام آباد کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔تاہم اب اس پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشی فاروقی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان  کا امکان نہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے دورہ بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دورے کی خبریں درست نہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ بھارت کے دو روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے احمدآباد ائیرپورٹ پرامریکی صدر ٹرمپ کا استقبال کیا۔بعدازاں امریکی صدر ،خاتونا اول اور بھارتی وزیراعظم احمد آباد کے سیڈیم میں پہنچے جہاں لاکھوں بھارتی افراد ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب سننے کے لیے موجود تھے۔

امریکی صدر نے بھارت آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی تقریر میں پاکستان کا بھی تذکرہ کیا۔احمد آباد میں صدر ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ہم پر امید ہیں کہ مستقبل میں تمام جنوبی ایشیا میں بھارت مسائل حل کرنے اور امن پیدا کرنے میں قیادت رے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں کی۔


دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدمات قابل تعریف ہیں۔جب کہ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت سے قبل ہی مودی حکومت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا تھا، امریکی صدر نے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ بھارت کے ساتھ کوئی بڑا تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امریکی انتخاب سے قبل کوئی بڑا تجارتی معاہدہ کرنا ممکن نہیں ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

Two Lines Sad Urdu Poetry 3

سندھ آٹھویں جماعت کے طلباء کو بغیر کسی امتحان کے فروغ دے گا

Two Lines Sad Urdu Poetry, 2