27 سالہ بھارتی گلوکارہ نے خود کشی کر لی

نئی دہلی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18فروری2020ء) بھارتی گلوکارہ سشمیتا نے خودکشی کرلی.تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بھارت کی معروف پلے بیک سنگر سشمیتا نے خوکشی کر لی،بتایا گیا ہے کہ سشمیتا کو جہیز کے نام پر سسرالیوں کی طرف سے مسلسل ہراساں کیا جا رہا تھا۔27 سالہ گلوکارہ نے پھندہ ڈال کر خودکشی کی،خودکشی کرنے سے قبل سشمیتا نے اپنی والدہ کو پیغام بھیجا جس میں انہوں نے خودکشی کرنے کی وجہ بتائی۔
گلوکارہ نے اپنے خودکشی کرنے سے قبل کیے گئے نوٹ میں اپنے شوہر شرتھ کمار اور ان کےاہلخانہ پر جہیز کی وجہ سے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔سشمیتا نے 2018ء میں شرتھ کمار کے ساتھ شادی کی تھی۔شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی دونوں کے مابین مختلف وجوہات کی بنا پر اختلافات پیدا ہو گئے اور لڑائی جگھڑے بڑھنے لگے۔
پولیس نے گلوکارہ کے شوہر اور اہلخانہ کے خلاف جیز کے نام پر ہراساں کرنے کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا ہ۔اضح رہے بھارت میں شہرت حاصل کرنےو الے افراد کی خود کشی کرنا کوئی پہلا واقعہ نہیں۔گذشتہ ماہ اداکارہ سجل شرما نے خود کشی کر لی تھی۔ اداکارہ سجل شرما ٹی وی ڈرامہ ّّدل تو ہیپی ہے جیٗٗ میں مرکزی کردار میں نظر آئی تھی اور مداحوں کی جانب سے کافی پزیرائی حاصل کی تھی۔ بھارتی پولیس کے ماطبق سجل اپنے دوست کے ساتھ رویل ریسٹ سوسائٹی میں رہائش پذیر تھی، تاہم اس س کی فیملی ادہے پور میں تھی۔
پولیس کی بتدائی تحقیقات کے مطابق بھارتی اداکار سجل شرما نے جب اپنے دوست کی کال نہیں اُٹھائی تو اس کی دوست اس سے ملنے اس کے کمرے میں گئی۔ کمرے کا دروازہ کھولتے ہی سجل کی دوست نے اسے پنکھے سے لٹکا پایا۔ اس سے قبل بھی سابق بھارتی کرکٹر پروین کمار کی جانب سے خودکشی کی کوشش کی تھی ۔معروف بھارتی فاسٹ بولر جو کہ اپنی کم رفتار کے باوجود وکٹ کے دونوں طرف گیند گھما لیتے تھے ڈیپریشن کا شکار ہو کر خودکشی کے مقام پر آ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائی وے پر سفر کرتے ہوئے ان کے ذہن میں خیال آیا کہ میرے ساتھ یہ کیا ہو رہا ہے، چلو اس کو ختم کرتے ہیں۔ اتنی سی سوچ پر معروف کرکٹر نے خودکشی کا فیصلہ کر لیا اور بندوق سے گولی چلانے کی کوشش کی۔

Comments

Popular posts from this blog

Two Lines Sad Urdu Poetry 3

سندھ آٹھویں جماعت کے طلباء کو بغیر کسی امتحان کے فروغ دے گا

Two Lines Sad Urdu Poetry, 2