بھارت کی عالمی محاذ پر پھر پسپائی، پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کے تمام خدشات ختم

اسلام آباد:  پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کے
 بلیک لسٹ ہونے کے
 تمام خدشات ختم ہوگئے۔ رکن ملکوں نے پاکستان کی کارکردگی کو قابل ستائش
قرار دے دیا
 ذرائع کے مطابق بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیل نہیں سکتا۔ پاکستان کو بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے مطلوبہ حمایت حاصل ہے، پاکستان کو ترکی، چین، ملائیشیا، سنگاپور، ہالینڈ، ہانگ کانگ، کینیڈا، امریکا، فرانس، جاپان، سعودی عرب اور برطانیہ کی حمایت مل گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ دو سال میں ختم ہوتی ہے۔ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کے لیے فی الحال ووٹنگ نہیں ہوگی۔پاکستان کو 27 اہداف پر اکتوبر 2020 تک عمل درآمد کرنا ہے۔ 27 میں سے 14 اہداف پر پاکستان نے واضح پیش رفت کی۔ پاکستان نے ڈالر کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مناسب قانونی سازی کی۔





Comments

Popular posts from this blog

خوشخبری: غریب جنوب میں اٹلی نے کورونا وائرس پر فتح کا اعلان کیا

وفاقی حکومت کی ہنگامی نقد امداد کا عمل آٹھ اپریل کو شروع ہوگا

لاک ڈاؤن پر ابھی بھی عمل درآمد ، بھرپور طریقے سے نافذ کیا جائے: مرتضی وہاب