عمر شریف کی جواں سالہ بیٹی کی موت کی وجہ سامنے آ گئی

لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 18 فروری 2020ء ) سٹیج کے معروف اداکار اور پروگرام ہوسٹ عمر شریف کی صاحبزادی کا انتقال ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمر شریف کی صاحبزادی گردوں میں انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھیں اورایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ عمر شریف ہیوسٹن میں ایک پروگرام میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے ،اپنی بیٹی کی انتقال کی اطلاع ملتے ہی اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے واپس آ رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حرا کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ حرا کے گردے کی پیوندکاری کے لیے ڈاکٹروں کو 34 لاکھ روپے فیس دی۔حرا کی عمر 34 سال تھی،وہ 3 ہفتے تک آزاد کشمیر کے ایک نجی کلینک میں زیر علاج رہیں۔آزاد کشمیر میں پیوندکاری کرانے کے بعد حرا کی طبیعت مزید بگڑ گئی جس کے بعد انہیں لاہور لایا  یا ہے۔
لاہور کے نجی اسپتال کی انتظامیہ نے ایک خطے میں بتایا ہے کہ جب حرا کو اسپتال لایا گیا تو ان کی طبعیت کافی ناساز تھی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان کے عظیم اداکار عمر شریف کی بھی طبیعت بگڑ گئی تھی،بتایا گیا کہ پاکستان کے مایہ اداکار اور کامیڈین عمر شریف کے حوالے سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔عمر شریف کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں ان کے اہل خانہ ہنگامی طور پر کراچی کے ایک مقامی نجی ہسپتال لے گئے۔ بتایا گیا کہ کامیڈین عمر شریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔
اداکار طویل عرصے سے اس مرض کا شکار ہیں اور پہلے بھی کئی مرتبہ ان کی طبیعت بگڑ چکی ہے۔ نجی ہسپتال میں عمر شریف کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ عمر شریف کے اہل خانہ کی جانب سے ان کے مداحوں اور چاہنے والوں سے اداکار کی صحتیابی کیلئے دعائیں کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔تاہم عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے اپنے والد کی طبیعت کے حوالے سے افواہوں کو یکسر رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد معمول کے چیک اپ کے لیے ہسپتال گئے تھے اور اس وقت وہ تھیٹر کی ریہرسل میں مصروف ہیں۔انہوں نے شکوہ کیا کہ سوشل میڈیا کی افواہوں سے گھر والوں کو بہت اذیت کا سامنا کرنا
پڑتا ہے۔جواد عم

Add caption

ر نے کہا کہ عمر شریف جلد ہی اسٹیج پر پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔


duration: 0.5s; vertical-align: baseline;">

Comments

Popular posts from this blog

Two Lines Sad Urdu Poetry 3

سندھ آٹھویں جماعت کے طلباء کو بغیر کسی امتحان کے فروغ دے گا

Two Lines Sad Urdu Poetry, 2