صاحب یہ کراچی ہے


صاحب یہ کراچی ہے



کیماڑی میں پرسرار گیس کے اخراج جس میں لگ بھگ 1000 سے ذائد افراد متاثر ہوئے بعد میں معلوم ہوا کہ یہ سویابین نامی گیس ہے تاہم اس گیس کے اخراج اور اس کی ہلاکتوں اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ اور مختلف قسم کی قیاس آرائیوں نے جنم لیا مختلف حلقوں کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جاتا رہا کہ اب تک سیفٹی کے حوالے سے کوئی اقدامات سامنے نہیں آئے ہیں۔
 کیماڑی ایک گنجان آبادی ہے اس کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ما حولیاتی تحفظ میں شرکت اس پورٹ پر تمام اداروں اور کمپنیوں کی ذمہ داری ہے۔
کیمیکل آٹیک فائیر فائیٹنگ ایمرجنسی ریسپانس کے پروگرام سے قریبی آبادی اسکول اور عوام کو آگہی فراہم کرے ۔EPA ادارہ تحفظ محولیات اس کی تصدیق کرے ،حفظان صحت اور ماحولیاتی تحفظ پر سختی سے عمل ہورہا ہے

لیکن کسی مقتدر حلقوں کی جانب سے کوئی پیش رفت سامنے نا آسکی اور نا ہی ایسا کوئی پروگرام مرتب کیا گیا۔ کیماڑی کے قریب و جوار کی آبادی کے بعض خاندانوں نے اپنی مدد کے تحت ہی اپنے عزیز و اقارب کے گھر نقل مکانی شروع کر دی۔
موقع غنیمت جانتے ہوئے رکشہ، ٹیکسی اور دیگر پرائیوٹ ٹرانسپورٹ سروسز نے من مانے کرائے وصول کئے۔ ابھی کراچی اس ہی معاملے میں نوحہ کناں تھا کہ کراچی گذشتہ روز میں ایک واٹس ایپ میسج نے کھلبلی مچادی پیٹرول نہ ملنے اور مہنگا ہونے کی افواء پر عوام بڑی تعداد میں پیٹرول بھروانے پیٹرول پمپ پہنچ گئی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے لوگوں میں مذید سنسنی پھیل گئی ۔

متعدد مقامات پر منافع خوروں نے زائد قیمت وصول کی کچھ پیٹرول پمپ پر پیٹرول ختم ہونے کی بناء پر پپمز بند کر دیئے گئے تھے جس کا فائدہ ان شر پسندوں نے اُٹھایا اور افواہوں کو مزید تقویت ملی کئی مقامات پر ہاتھا پائی کی رپورٹس سامنے آئی جس میں لوگ پیٹرول پمپز پر گتھم گھتا ہوئے ۔حکومتی سطع پر سے بھی اس بات کی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آسکی ۔گذشتہ شب جو خوف و ہراسگی کا عالم تھا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ افوہیں پھیلانے والے عناصر کس قدر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ۔حکومی سطح پر اس بات کے موثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات رونماء نا ہوسکیں ۔واضح رہے کہ کراچی میں پیٹرول وافر مقدار میں موجود ہے اور فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے 


Comments

Popular posts from this blog

Two Lines Sad Urdu Poetry 3

سندھ آٹھویں جماعت کے طلباء کو بغیر کسی امتحان کے فروغ دے گا

Two Lines Sad Urdu Poetry, 2